0

خیبر پختونخوا اسمبلی نے وفاق کی چھٹی کا نوٹیفکیشن مسترد کر دیا

پشاور: ملک بھر میں یوم تکبیر کی سرکاری تعطیل کے باوجود خیبر پختونخوا اسمبلی نے بجٹ اجلاس جاری رکھنے کا فیصلہ کیا۔

خیبر پختونخوا اسمبلی نے وفاقی حکومت کا یوم تکبیر کی عام تعطیل کا نوٹیفکیشن مسترد کر دیا۔ خیبر پختونخوا اسمبلی میں بجٹ اجلاس کے لیے تعطیل کا وفاقی نوٹیفکیشن نہ ماننے کی تحریک صوبائی وزیر خزانہ آفتاب عالم نے پیش کی۔

صوبائی بجٹ اجلاس آج 28 مئی کو بھی جاری رہے گا۔

یہ بھی پڑھیں: 

یاد رہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے 28 مئی بروز منگل کو یوم تکبیر پر سرکاری چھٹی کا اعلان کیا ہے اور کابینہ ڈویژن نے عام تعطیل کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق آج 28 مئی کو یوم تکبیر پر ملک بھر میں عام تعطیل ہو گی اور ملک بھر کے تمام سرکاری اور نجی ادارے بند رہیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply