وفاقی حکومت کی جانب سے 28 مئی یوم تکبیر پر عام تعطیل کے اعلان کے بعد سندھ حکومت نے محکمہ خزانہ کے افسران و ملازمین کی چھٹی منسوخ کر دی۔
بجٹ 25-2024 کی تیاریوں کے باعث سندھ حکومت نے محکمہ خزانہ سیکرٹریٹ کھلا رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:
حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ محکمہ خزانہ کے افسران و ملازمین کی آج (منگل) کی چھٹی منسوخ کر دی گئی ہے۔ افسران اور ملازمین کی بجٹ تیاریاں مکمل کرنے تک چھٹیاں منسوخ رہیں گی۔
واضح رہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے 28 مئی یوم تکبیر کے موقع پر ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔
وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ یوم تکبیر ملک کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنانے کے لیے اتحاد کی یاد دلاتا ہے۔ آج کے دن پوری قوم نے اس ملک کی سالمیت کے لیے یہ فیصلہ کیا کہ ملکی دفاع پر کسی قسم کا بیرونی دباؤ قبول کر کے سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔