غیرملکی خبرایجنسی کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان دہشت گردی سے سب سے زیادہ متاثر ہونےوالا ملک ہے،دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان نے بڑی قربانیاں دی ہیں۔
پیپلزپارٹی نے دہشت گردی کیخلاف جنگ میں جانوں کی قربانیاں دی ہیں،پہلگام میں ہونےوالے واقعے پر ہمیں بھی افسوس ہے،واقعے کا الزام پاکستان پر فی الفور عائد کیاگیا۔
کشمیر میں بھارت کے مظالم سب کے سامنے ہیں،بھارت کو ثبوت کے بغیر کوئی بھی الزام فی الفور عائد نہیں کرناچاہیے،بھارت نے الزام عائد کرنے کے بعد سندھ طاس معاہدہ معطل کردیا۔
بھارت کو بتاناچاہتےہیں کہ سندھو کا پانی کبھی بند نہیں کرنے دیں گے،بھارت سندھ طاس معاہدہ معطل کرکے معاہدے کی خلاف ورزی کررہاہے۔
موسمیاتی تبدیلوں سے پاکستان سب سے زیادہ متاثر ہواہے،مشکل وقت میں ہم اپنی حکومت اور ملک کے ساتھ ہیں،نیشنل سیکیورٹی کمیٹی اجلاس میں بھارت کو واضح پیغام دیاگیاہے۔
دہشت گردی کیخلاف جنگ میں سب کو متحد ہونا پڑے گا،پاکستان نے بھارت کو پہلگام واقعے کی تحقیقات کی پیشکش کی ہے،چاہتےہیں پہلگام واقعے کی شفاف تحقیقات ہوں۔









