0

حکومت پی ٹی آئی سمیت تمام جماعتوں کو آل پارٹیز کانفرنس میں بلائے، فیصل واوڈا

سینیٹرفیصل واوڈا نے حکومت سے آل پارٹیز کانفرنس بلانے کامطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہباز شریف کے پاس جمہوری اور لیڈر ہونے کا موقع ہے ،حکومت پی ٹی آئی سمیت تمام جماعتوں کو آل پارٹیز کانفرنس میں بلائے،جب ملک کی بات ہو تو ہم سب کو یکجا ہوناچاہیے۔

سینیٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتیں یکجا ہیں انہیں ایک جگہ بٹھائیں ،میں کسی کو یہ نہیں کہہ رہا کہ کسی کو معاف کر دیں ، میں یہ نہیں کہہ رہا کوئی کسی کا کیس بند کر دے۔

کسی نے9مئی کیا 10مئی کیا یہ ہمارے گھر کا معاملہ ہے،ہمارے گھر کا معاملہ ہے اس کو بعد میں دیکھ لیں گے ،جب کوئی باہر سے ہمارے گھرمیں دیکھے گا تو سب ایک ہیں۔

بھارت نے سندھ طاس معاہدہ معطل کرکے دہشت گردی کی ہے،معاہدے پر دونوں ممالک کے دستخط موجود ہیں،بھارت معاہدہ یکطرفہ طور پر معطل نہیں کرسکتا،پورا پاکستان اپنی فوج کے ساتھ کھڑاہے۔

بل کلنٹن آئے تو ڈرامہ ہوا اور اب امریکا کا وفد آیا تو یہی ڈرامہ ہے ،ہم ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت کرتےہیں، بھارت نے پاکستان کا پانی روکا تو پھر اس کو بھرپور جواب دیں گے،نلکے کا پانی تو ہے نہیں کہ آپ موڑیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply