0

بھارت نے پاکستان کے یوٹیوب چینلز پر پابندی عائد کر دی

اسلام آباد: بھارت نے جنگی جنون میں پاکستان کے یوٹیوب چینلز پر پابندی عائد کر دی۔

جمہوریت اور آزادی اظہار کی دعویدار مودی حکومت سچ سے خوفزدہ ہو گئی۔ پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے حقائق سے خوفزدہ بھارت بوکھلاہٹ کا شکار ہو گیا۔

بھارتی وزارت داخلہ کی سفارش پر پاکستانی یوٹیوب چینلز پر پابندی عائد کی گئی۔

بھارت نے الزام عائد کیا کہ پابندی لگائے گئے پاکستانی یوٹیوب چینلز جموں کشمیر کے پہلگام میں ہوئے المناک واقعہ کے پس منظر میں اشتعال انگیز اور فرقہ وارانہ طور پر حساس مواد، جھوٹے اور گمراہ کن بیانیے اور بھارت، اس کی فوج اور سیکورٹی ایجنسیوں کے خلاف غلط معلومات پھیلا رہے ہیں۔

List Youtube Channel

ہم نیوز کی اینکر عاصمہ شیرازی نے کہا کہ یہ ایک فاشسٹ اقدام ہے۔ دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کہلائے جانے والے ملک کے اندر اس طرح کی پابندیاں قطعی طور پر نامناسب ہیں۔ اس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 

بھارت اس وقت پاکستان کے آزاد یوٹیوب چینلز سے بھی خوفزدہ ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ پاکستان کی آواز بھارت میں سنی جا رہی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply