تحصیل کاٹلنگ ضلع مردان
غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوارریاض خان23573 لیکر کامیاب ہوئے، پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوارحیدرعلی ایڈوکیٹ نے 20535 حاصل کئے۔
تحصیل داسو ضلع اپر کوہستان
نتائج کا انتظار ہے۔
تحصیل درابن ضلع ڈی آئی خان
غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوارہمایوں خان 8387 ووٹ لیکر کامیاب ہوگئے ،آزاد امیدوار حیدر میاں خیل 7888 ووٹ لے کر دوسرے پر نمبر پر رہے۔
تحصیل تنگی ضلع چارسدہ
183 میں سے 160 پولنگ سٹیشنز کے نتائج آگئے جس کے مطابق پی ٹی آئی کے فضل امین12360 ووٹ لیکر آگے ہیں،قومی وطن پارٹی کے ابراہیم مہمند نے10711 ووٹ حاصل کئے ،مزدور کسان پارٹی کے فیاض سالار8462 ووٹ حاصل کرسکے،جے یو آئی کے ہارون خان 4957، اے این پی کے فرمان 4431 ووٹ لے سکے۔
تحصیل دروش ضلع چترال
نتائج کا انتظار ہے۔
تحصیل بلامبٹ ضلع لوئر دیر
کل 99 پولینگ سٹیشنز میں 89 پولنگ اسٹیشنوں کاغیر سرکاری غیر حتمی نتیجہ موصول ہو گیا جس کے مطابق تحریک انصاف کے شاکر زیب 18959 ووٹ لیکر پہلے نمبر پر ہیں ،جماعت اسلامی کے انوار الدین ایڈوکیٹ 14885 ووٹوں کیساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔