تفصیلات کے مطابق ذرائع وزارت صحت نے بتایا کہ ذیلی قومی انسداد پولیو مہم کے دوران 2 کروڑ 4424613 بچوں کی پولیو ویکسی نیشن ہوگی۔ مہم اسلام آباد اور چاروں صوبوں میں چلےگی، چاروں صوبوں کے 91 اضلاع میں مہم چلے گی۔ مہم کے دوران 2 لاکھ 4107 فرنٹ لائن پولیو ورکرز ڈیوٹی دیں گے۔
ذرائع نے بتایا کہ ذیلی قومی انسداد پولیو مہم ملک بھر کی 3786 یوسیز میں چلائی جائے گی، ملک کے 77 اضلاع میں مکمل جبکہ 14 میں جزوی انسداد پولیو مہم شیڈول ہے۔
وزارت صحت کے ذرائع نے بتایا کہ انسداد پولیو مہم 2 مراحل میں منعقد ہوگی، مہم کا پہلا مرحلہ 29 اپریل تا 5 مئی تک ہوگا۔ پہلے فیز کے دوران 86 اضلاع کی 3549 یوسیز میں انسداد پولیو مہم چلےگی، پہلے فیز میں 2 کروڑ 29 لاکھ 13288 بچوں کی ویکسی نیشن کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔
مہم کا دوسرا مرحلہ 2 تا 6 مئی تک چلے گا، ذیلی قومی انسداد پولیو مہم کا دوسرا فیز خیبرپختوںخوا کے 5 اضلاع میں چلے گا، دوسرے فیز میں 5 اضلاع، 237 یوسیز میں 15 لاکھ بچوں کی ویکسی نیشن ہوگی۔
ذرائع نے کہا کہ اسلام آباد کی 80 یوسیز میں 461125 بچوں کی پولیو ویکسی نیشن ہوگی، بلوچستان کے 30 اضلاع میں 23 لاکھ 95 ہزار بچوں کی پولیو ویکسی نیشن ہوگی۔
خیبر پختونخوا کے 26 اضلاع میں 44 لاکھ سے زائد بچوں کی ویکسی نیشن ہوگی، مہم کے دوران 2 لاکھ 4107 فرنٹ لائن پولیو ورکرز ڈیوٹی دیں گے۔
ذرائع وزارت صحت نے بتایا کہ ذیلی انسداد پولیو مہم میں 1 لاکھ 64385 موبائل ممبرز ڈیوٹی دیں گے۔ انسداد پولیو مہم میں 8004 ٹرانزٹ اور 5565 فکسڈ ممبرز ڈیوٹی دیں گے۔