0

ہندوستان دنیا کی سپر طاقت بننے کے خواب دیکھ رہا ہے،فضل الرحمان

جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ہندوستان دنیا کی سپر طاقت بننے کے خواب دیکھ رہا ہے۔

فضل الرحمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فلسطین میں40ہزار سے زیادہ لوگ شہید ہوچکے ہیں اسپتال مکمل طور پر تباہ ہوگئے ، متاثرہ لوگوں تک خوارک اور امداد پہنچنے نہیں دی جارہی ۔ اس وقت بھی غزہ میں کیمپوں میں پناہ گزینوں پر بمباری کی جارہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکا اور مغرب انسانی حقوق کے علمبردار بنے ہوئے ہیں لیکن سب نے فلسطین کے معاملے پرچپ سادھ رکھی ہے۔

جمعیت علمائے کے سربراہ کا مزید کہنا تھا کہ ملک کو بے شمار چیلنجز کا سامنا ہے،  پاکستان ڈیفالٹ سے بچنے کی تگ و دو کررہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply