0

سیکیورٹی فورسز کا خفیہ اطلاع پر آپریشن، 2 دہشتگرد ہلاک

سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر ڈیرہ اسماعیل خان میں آپریشن کر کے 2 دہشتگردوں ہلاک کر دیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر )کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر ڈیرہ اسماعیل خان میں آپریشن کیا دونوں اطراف فائرنگ کے تبادلے کے دوران دو دہشتگرد ہلاک ہو گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران دہشتگردوں سےہتھیار،گولیاں اوردھماکاخیزموادبرآمد کر لیا گیا ہے ، ہلاک دہشتگردوں میں فہیم نوازعرف گنڈاپوری اورمحسن نوازشامل ہیں ، ہلاک ہونیوالے دہشتگردفورسز پرحملوں سمیت شہریوں کےقتل میں ملوث تھے۔

ترجمان پاک فوج نے کہا ہے کہ علاقے میں ممکنہ دہشتگردوں کے خاتمےکیلئےکلیئرنس آپریشن رہے گا اور سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشتگردی کے خاتمےکیلئے پرعزم ہیں۔

خیال رہے گزشتہ روز ضلع ہرنائی میں سیکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں میں فائرنگ کے تبادلے کے دوران ایک دہشتگر د کو ہلاک جبکہ دوسرے کو زخمی کر دیاتھا۔ دہشتگردوں نے ہرنائی کے سنجاوی روڈ پر مسافر گاڑیوں کو روکنے کی کوشش کی کی تھی۔جسے پاک فوج نے بروقت کارروائی کر کے ناکام بنایاتھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply