لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے نئے کوچز کی تقرری کے حوالے سے آگاہ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ دونوں فارمیٹ کے لیے اظہر محمود اسسٹنٹ کوچ ہوں گے، اظہر محمود کے پاس اچھی آفرز تھی جن کو وہ چھوڑ کر پاکستان آئے۔
محسن نقوی کا کہنا تھا کہ امید ہے اظہر محمود وائٹ اور ریڈ بال فارمیٹ میں بہترین کردار ادا کریں گے۔ اظہر محمود دونوں فارمیٹ کے اسسٹنٹ کوچ ہوں گے، یہ وائٹ بال اور ریڈ بال کرکٹ ٹیموں کو جوڑیں گے۔
انہوں نے بتایا کہ ان کوچز کا آنا اس بات کا ثبوت ہے کہ انہیں ہمارے پوٹینشل پر اعتماد ہے، پاکستان کرکٹ ٹیم کے لیے یہ تینوں تقرریاں 2 سال کی مدت کے لیے کی گئی ہیں۔
چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ ہم بہتر کرنے میں کامیاب ہوں گے، اظہر محمود ٹیم کو ایک جگہ پر لائے ہیں۔ ویمن کرکٹ ٹیم کے کوچ بھی لارہے ہیں، ویمن کرکٹ کو برابری پر اوپر لائیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہا کہ کرکٹ بورڈ کا کام پیسے اکٹھے کر کے بینکوں میں جمع کرنا نہیں، فزیو تھراپسٹ کے لیے ڈیوائسز منگوالی ہیں۔ اسٹیڈیم کی اپ گریڈیشن کا کام تیزی سے جاری ہے، 7 مئی کو ہماری انٹرنیشنل بڈ ہے۔