وزیراعظم نے اپنے سابقہ دور حکومت میں ایک ارب امریکی ڈالر کی سرمایہ کاری پر شکریہ ادا کیا، وزیراعظم نے سیلاب کے بعد بحالی میں اسلامک ڈویلپمنٹ بینک کی معاونت کو سراہا۔
ملاقات کے دوران پاکستان میں اسلامی ترقیاتی بینک کے جاری مختلف منصوبوں کو جلد از جلد مکمل کرنے پر اتفاق کیا گیا،اس کے علاوہ پاکستان اور بینک کے درمیان تعاون کے نئے مواقع تلاش کرنے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیر اعظم نے کہا کہ غیرملکی سرمایہ کاری کیلئے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل پوری طرح سے فعال ہے، اسلامی ترقیاتی بینک کیساتھ شراکت داری پائیدار ترقی کے حصول میں معاون ثابت ہو رہی ہے۔
ڈاکٹر محمد سلیمان الجاسر نے کہا کہ پاکستان اسلامی ترقیاتی بینک کا بانی اور انتہائی اہم ممبر ہے ،اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو بھرپور قدرتی و آبی وسائل سے نواز ہے، پاکستان کی خوشحالی اور بہتری کیلئے دعا گو ہیں۔