0

باجوڑ میں بارش سے کمرے کی چھت گر گئی ، 2 خواتین جاں بحق

باجوڑ میں بارش سے خستہ حال مکان کے ایک کمرے کی چھت گرنے کے نتیجے میں 2 خواتین جاں بحق ہو گئیں۔

واقعہ باجوڑ کی تحصیل ماموند کے گاؤں گیلے میں پیش آیا ، چھت گرنے کے نتیجے میں تین خواتین اور چار بچے ملبے تلے دب گئے جن میں سے 2 خواتین نے دم توڑ دیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق ملبے سے لاشوں اور زخمیوں کو نکال کر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ خیبر پختونخوا سمیت ملک بھر میں بارشوں کا سلسلہ جاری ہے ، چھتیں گرنے اور سیلابی ریلوں میں بہہ جانے کے باعثم درجنوں افراد زندگی کی بازی ہار بیٹھے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply