بازید خان کی جانب سے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 کے لیے 15 رکنی اسکواڈ کا انتخاب کیا گیا ہے۔ اسکواڈ میں کپتان بابر اعظم، وکٹ کیپر محمد رضوان اور متبادل وکٹ کیپر کے لیے اعظم خان کا نام شامل کیا گیا۔
ورلڈکپ اسکواڈ میں صائم ایوب، فخر زمان، محمد حارث، افتخار احمد، شاداب خان اور عماد وسیم کا نام شامل ہے۔ بازید خان نے اسکواڈ میں عامر جمال اور ابرار احمد کو بھی شامل کیا ہے۔
بازید خان کے انتخاب کردہ اسکواڈ کے پیس اٹیک میں شاہین شاہ آفریدی، محمد عامر، نسیم شاہ موجود ہیں۔ فاسٹ باؤلر عباس آفریدی کی جگہ حارث رؤف کا نام شامل کیا گیا ہے۔
Bazid Khan’s Pakistan squad for the T20 World Cup. Very good picks.
— Mazher Arshad (@MazherArshad)
اس سے قبل قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وقار یونس نے بھی ورلڈکپ اسکواڈ کا اعلان کیا تھا۔ وقار یونس نے وکٹ کیپر بلے باز عثمان خان کو اسکواڈ میں رکھنا ضروری سمجھا تھا۔
خیال رہے کہ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا آغاز یکم جون 2024 سے امریکا اور ویسٹ انڈیز میں ہونے جارہا ہے۔ اس حوالے سے قومی ٹیم کی جانب سے نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز میں مختلف کھلاڑیوں کو آزمایا گیا ہے۔