0

طورخم ، افغانستان سے داخل ہونیوالے ٹرک سے ایک ارب کی آئس اور ہیروئن برآمد

پاک افغان سرحدی گزرگاہ طورخم پر کسٹم عملے نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ٹرک کے خفیہ خانوں سے ایک ارب روپے مالیت کی آئس اور ہیروئن برآمد کر لی۔

چیف کلکٹر کسٹم خیبر پختونخوا سعید اکرم نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان سے منشیات اسمگل کرنے کی خفیہ اطلاعات موصول ہوئی تھیں جس پر ٹیم کو خصوصی ٹاسک سونپا گیا، کسٹم عملے نے افغانستان سے داخل ہونے والے خالی ٹرک کی تلاشی لی تو ٹرک سے 14 کلو آئس اور 18 کلوگرام ہیروئن برآمد ہوئی۔

انہوں نے بتایاکہ ٹرک کو قبضے میں لیکر ڈرائیور کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ پکڑی گئی منشیات کی بین الاقوامی مارکیٹ میں قیمت ایک ارب روپے ہے، کسٹم عملے نے گزشتہ ایک ماہ کے دوران طورخم سرحد اور مضافات میں 1390 ملین روپے مالیت کی منشیات پکڑی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply