0

ووٹ کو عزت ملی ہوتی تو 8 فروری کو نتائج مختلف ہوتے، جاوید لطیف

اسلام آباد: مسلم لیگ ن کے رہنما جاوید لطیف نے کہا ہے کہ ووٹ کو عزت ملی ہوتی تو 8 فروری کو نتائج مختلف ہوتے۔

مسلم لیگ ن کے رہنما جاوید لطیف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا اصل چہرہ قوم کو دکھانے کی ضرورت ہے۔ پی ٹی آئی سیاسی جماعتوں کے بجائے اسٹیبلشمنٹ سے بات کرنا چاہتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی ایک مسلح جتھہ ہے جو اقتدار طاقت کے بل بوتے پر لینا چاہتی ہے۔ 180 ملین پاؤنڈ کون پاکستان سے باہر لے کر گیا تھا ؟ نواز شریف کو پارٹی صدارت سے ہٹانے کے لیے کس نے فیصلے لیے تھے اور کیوں لیے تھے؟

یہ بھی پڑھیں: 

جاوید لطیف نے کہا کہ نواز شریف پر قدغن کی وجہ سے ہمیں پارٹی آئین میں مجبوراً ترمیم کرنی پڑی تھی اور جب یہ قدغن ختم ہوئی تو میرا حق ہے کہ میں اپنی مرضی کا سربراہ چنوں۔ ووٹ کو عزت ملی ہوتی تو 8 فروری کو نتائج اور ہوتے۔

انہوں نے کہا کہ 8 فروری کو جو ماحول بنایا گیا تھا ووٹر کے لیے وہ آزادانہ نہیں تھا اور ووٹ کو عزت ملے بغیر پاکستان کو ایک قوم نہیں بنایا جاسکتا۔

مسلم لیگ ن کے رہنما نے کہا کہ سابق چیئرمین پی ٹی آئی کے عالمی اسٹیبلشمنٹ کی گود میں کھیلنے کے تانے بانے نظر آرہے ہیں۔ آئینی اور قانونی حدود میں رہ کر بات کرنا کوئی جرم نہیں اور ابھی تک تو لگ رہا ہے کہ حکومت اپنی مدت پوری کرے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply