0

لاہور میں فائرنگ، پولیس افسر شہید

لاہور: پنجاب کے شہر لاہور میں دہشتگردوں کی فائرنگ سے پولیس افسر شہید ہو گیا۔

لاہور کے علاقے مصری شاہ میں دہشتگردی کا واقعہ پیش آیا۔ جہاں نامعلوم ملزمان نے سب انسپکٹر ارشد کو دہشتگردی کا نشانہ بنایا۔

پولیس کے مطابق سب انسپکٹر پر گھر کے قریب نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کی۔ جس کے نتیجے میں سب انسپکٹر ارشد شدید زخمی ہو گئے۔ جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہو سکے۔

یہ بھی پڑھیں: 

شہید سب انسپکٹر ارشد لاہور کے باغبانپورہ انویسٹی گیشن ونگ میں تعینات تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply