بانی پی ٹی آئی عمران خان کی جیل میں کتب فراہمی اور بچوں سے ٹیلیفون پر گفتگو کی درخواستیں عدالت نے منظور کر لیں۔
انسداد دہشتگردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے بانی پی ٹی آئی کی دونوں درخواستیں منظور کرتے ہوئے سپرنٹنڈنٹ جیل کو حکم دیا کہ ملزم کو کتابیں فراہم کی جائیں جبکہ عید سے قبل ملزم کی بچوں سے ٹیلی فونک گفتگو بھی کرائی جائے۔
واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی کے وکیل نے جی ایچ کیو حملہ کیس میں متفرق درخواستیں دائر کر رکھی تھی، جنہیں اے ٹی سی نے منظور کرتے ہوئے یہ ہدایات جاری کیں۔
راولپنڈی(این این آئی)عمران خان کی جیل میں کتب فراہمی اور بچوں سے فون پر گفتگو کی درخواستیں عدالت نے منظور کرلیں۔ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی عمران خان کی جیل میں کتب فراہمی اور بچوں سے ٹیلیفونک گفتگو کرانے کی درخواستیں منظور کر لی گئیں۔ انسداد دہشت گردی عدالت…
اسلام آباد ہائیکورٹ نے سپرنٹنڈنٹ اڈیالا جیل کی بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقاتوں کے کیسز یکجا کرنے کی درخواست منظور کر لی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس سرفرازڈوگر نے رجسٹرارآفس کے اعتراضات کے ساتھ سپرنٹنڈنٹ اڈیالا جیل کی بانی پی ٹی آئی سےملاقاتوں کے…
انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آباد نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہنوں علیمہ خان اور عظمیٰ خان کی ضمانت منظور کرتے ہوئے رہائی کا حکم دے دیا۔ علیمہ خان اور عظمیٰ خان کے خلاف ڈی چوک احتجاج کیس کی سماعت جج ابو الحسنات ذوالقرنین نے کی ، عدالت نے…