0

کراچی، پولیس کیمپ پر کریکر حملہ، 3 اہلکاروں سمیت ایک راہگیر زخمی

کراچی، قائد آباد میں پولیس کیمپ پرکریکر حملہ، 3 اہلکار اورایک راہگیر زخمی ہوگئے۔

ایس ایس پی ملیرنے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ نامعلوم ملزمان نےعید الفطر کے لئے لگائے گئے پولیس کیمپ پرحملہ کیا۔

ایس ایس پی ملیرنے بتایا کہ حملے میں ایک راہگیر بھی زخمی ہوا، واقعہ میں 3 پولیس اہلکار سمیت چار افراد زخمی، دو زخمیوں کو معمولی نوعیت کے زخم آئے ہیں۔

ایس ایس پی ملیراورسندھ پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی، زخمی اہلکاروں کو اسپتال منتقل کردیا گیا، سی ٹی ڈی ٹیم بھی پہنچ گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply