کراچی میں تاجرسے 2کروڑ بھتہ طلب کرنےکےالزام میں 3 ملزم گرفتارکرلئے گئے ہیں۔
ترجمان ضلع شرقی پولیس کے مطابق معروف بلڈرکی جانب سےبھتہ طلب کرنےکی اطلاع دی گئی،ملزمان نے بلڈر کوبھتہ نہ دینےپرجان سے مارنے کی دھمکی دی تھی۔
گرفتارملزمان کے زیراستعمال گاڑی برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے،ملزمان متعدد مقدمات میں گرفتار ہوکر جیل جا چکے ہیں۔









