ملتان میں سلنڈر دھماکے کی انکوائری کیلئے کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔
پنجاب حکومت نے کمشنر ملتان کی سربراہی میں فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی تشکیل دی،کمیٹی میں سی پی او ملتان، جوائنٹ ڈائریکٹر اوگرا، ڈائریکٹر سول ڈیفنس اور دیگر شامل ہیں۔
ترجمان محکمہ داخلہ کے مطابق انکوائری کمیٹی 3 روز میں فیکٹ فائنڈنگ رپورٹ پیش کرے گی،کمیٹی مستقبل میں ایسے حادثات سے بچاؤ کیلئے سفارشات بھی پیش کرے گی۔
قبل ازیں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر کمشنر ملتان نے برن سنٹر کا دورہ کیا اور زخمیوں کی عیادت کی،کمشنرعامر کریم کا کہنا تھا زخمی شہریوں کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کی جارہی ہیں۔
حادثے میں تباہ ہونے والے گھروں کے مکینوں کو عارضی شیلٹر فراہم کردیا،ضلعی انتظامیہ کو متاثرین کیلئے مکمل انتظامات کی ہدایت کی ہے،گیس چوری کے شواہد ملے ہیں،ذمہ دار جلد شکنجے میں ہوں گے۔









