0

الیکشن کمیشن کی گوشواروں جمع کرانے پرمزید34 اراکین کی رکنیت بحال

الیکشن کمیشن نےگوشواروں کی تفصیلات جمع کرانے پرمزید34 اراکین کی رکنیت بحال کردی ہے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق قومی اسمبلی کے2، پنجاب اسمبلی کے13، سندھ 6، خیبرپختوانخوا11 اور بلوچستان اسمبلی کے2 اراکین کی رکنیت بحال کردی گئی ہے۔

خیال رہے کہ الیکشن کمیشن نے گوشوارے جمع نہ کرانے پر قومی و صوبائی اسمبلیوں اور سینیٹ کے 139 ارکین کو معطل کردیا، قومی اسمبلی کے 16 اور پنجاب اسمبلی کے 68 اراکین کی رکنیت معطل ہو تھی۔

خیبرپختوانخوا اسمبلی کے 33 ، سندھ اسمبلی کے 15 اور بلوچستان اسمبلی کے 5 اراکین کی رکنیت گوشوارے جمع نہ کرانے پر معطل کی گئی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply