پاک فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان نے دہشتگردی کیخلاف طویل جنگ لڑی ، سکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کیخلاف کامیاب آپریشنز کئے۔
پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹننٹ جنرل احمد شریف نے کہا کہ دہشتگردی کی لعنت سے نمٹنے کیلئے روزانہ کی بنیاد پر آپریشنز کئے جا رہے ہیں ، رواں سال 925 خارجی دہشتگردوں کو ہلاک اور متعدد کو گرفتار کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ 2 خود کش بمباروں کو گرفتار کیا گیاجبکہ 14 مطلوب دہشتگردوں نے ہتھیار ڈالے، 383 افسران اور جوانوں نے جام شہادت نوش کیا۔
لیفٹیننٹ جنر احمد شریف نے مزید کہا کہ دہشتگردوں کیخلاف 59 ہزار 775 آپریشن کیے گئے ۔ ملک سے آخری خارجی کے خاتمے تک کارروائیاں جاری رہیں گی۔
ترجمان پاک فوج نے کہا کہ ملک کی سالمیت اور خودمختاری کیلئے ہر قربانی دینے کو تیار ہیں۔









