0

سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو شہید کا 17 واں یوم شہادت آج منایا جا رہا ہے

سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو شہید کا 17 واں یوم شہادت آج منایا جا رہا ہے۔

شہید بے نظیر بھٹو کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے پی پی پی آج ملک بھر میں تقریبات منعقد کریگی، مرکزی تقریب گڑھی خدابخش میں ہوگی، چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری شرکت کریں گے۔

صدر آصف علی زرداری نے شہید بی بی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے اپنے پیغام میں کہا شہید بے نظیر بھٹو امید، استقامت، جمہوریت اور انصاف کے اصولوں سے غیر متزلزل وابستگی کا پیکر تھی، شہید بی بی ہم سب کیلئے مشعل راہ تھیں۔

آصف علی زرداری کا مزید کہنا تھاکہ انہوں نے ایسے پاکستان کا خواب دیکھا جہاں عوام کی طاقت راج کریگی، ان کا نظریہ آج بھی زندہ ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply