0

ای سی جی مشین کی چوری میں سرکاری اسپتال کا ڈاکٹر ہی ملوث نکلا

راولپنڈی کے علاقے گجرخان میں ای سی جی مشین چوری میں سرکاری اسپتال کا ڈاکٹر ملوث نکلا۔

تھانہ گجر خان پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ملزم کے خلاف مقدمہ پہلے سے ہی درج تھا۔ ڈاکٹر سے ای سی جی مشین بھی برآمد کرلی گئی۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کو ٹھوس شوائد کے ساتھ چالان کرکے سزا دلوائی جائے گی۔

حکام کا کہنا تھا کہ ملزم کتنا ہی شاطر ہو قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتا، ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔

 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply