چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کا کہنا ہے کہ انصاف کے نظام میں ترقی کیلئے تمام اسٹیک ہولڈرز کی اجتماعی کوششیں ضروری ہیں،عدلیہ قانون کی تشریح اور بنیادی حقوق کے تحفظ کی ضامن ہے۔
بارایسوسی ایشنز کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نےکہا بینچ اور بار کا مضبوط تعلق انصاف کی فراہمی کیلئے ضروری ہے،وکلا کو انصاف کی بروقت اور مؤثر فراہمی کیلئے چیلنجز کا سامنا کرنا ہوگا۔
فیڈرل جوڈیشل اکیڈمی میں وکلا کیلئے خصوصی تربیتی پروگرامز شروع ہوں گے،گھوٹکی جوڈیشل کمپلیکس بہترین سہولیات کے ساتھ دیگر اضلاع کیلئے مثال ہے،چیف جسٹس نے دور دراز اضلاع کے دوروں کے تجربات شیئر کیے۔
چیف جسٹس نے قانون و انصاف کمیشن کو بار ایسوسی ایشنز کو 10 لاکھ روپے گرانٹ کی ہدایت کی،انہوں نے ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن ملتان کو ویڈیو لنک سہولت فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔
چیف جسٹس نے آزاد جموں و کشمیر بار کے مسائل حل کرنے کی بھی یقین دہانی کرائی، انہوں نے انصاف تک رسائی اور عدالتی ڈھانچے کو مضبوط بنانے کیلئے عزم کا اظہار کیا۔









