0

بشریٰ بی بی اور علی امین گنڈا پور ڈی چوک سے فرار، کارکن بھی تتر بتر

پولیس آپریشن کے دوران وزیراعلیٰ کے پی کے علی امین گنڈاپور اور بانی  پاکستان تحریک انصاف کی اہلیہ بشریٰ بی بی گاڑی میں بیٹھ کر فراراور کارکن بھی بھاگ نکلے۔

علی امین گنڈا پور، بشریٰ بی بی بلیو ایریا میں کلثوم پلازہ کے قریب گاڑیوں میں موجود ہیں اور پی ٹی آئی مظاہرین کی قلیل تعداد گاڑیوں کے پاس موجود تھے۔

پولیس ذرائع کے مطابق بشریٰ بی بی اور علی امین گنڈا پور ڈی چوک ایریا سے فرار ہوگئے اور دونوں ڈی چوک ایریا سے ایک ہی گاڑی میں فرار ہوئے۔

بشریٰ بی بی کی گاڑی کا رخ کے پی ہاؤس کی جانب موڑا گیا ہے اور اسلام آباد پولیس کا اسکواڈ بشری بی بی کی گاڑی کے تعاقب میں ہے۔

قیادت کے فرار ہوتے ہی کارکن بھی  جناح ایونیو اور سیونتھ ایونیو سے گاڑیاں چھوڑ کر بھاگ کر اسلام آباد کے رہائشی سیکٹروں میں جارہے ہیں۔

اُدھر بلیو ایریا میں خیبر چوک کے قریب پی ٹی آئی کے مظاہرین کے خلاف آپریشن میں متعدد مظاہرین کو گرفتار کر لیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply