0

سینٹرل کنٹریکٹ کا اعلان ، بابر اعظم ، رضوان کیٹگری اے میں برقرار ، شاہین آفریدی کی تنزلی

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے 25 قومی کرکٹرز کے لیے سینٹرل کنٹریکٹ کا اعلان کیا ہے۔ 

پی سی بی کے مطابق بابر اعظم اور محمد رضوان کو اے کیٹیگری جبکہ شاہین آفریدی کی تنزلی اور نسیم شاہ کو بی کیٹیگری میں شامل کیا گیا ہے، شان مسعود کی بی کیٹیگری میں شمولیت کپتانی سے مشروط ہے۔

کرکٹ بورڈ کے مطابق سی کیٹیگری کی پیشکش جن کھلاڑیوں کو کی گئی ان میں عبداللہ شفیق، حارث رؤف، ابرار احمد، نعمان علی، صائم ایوب، ساجد خان، شاداب خان، سعود شکیل اور سلمان علی آغا شامل ہیں۔

عامر جمال، محمد وسیم جونئیر، محمد ہریرہ، میر حمزہ، خرم شہزاد، محمد علی، عثمان خان، عرفان خان نیازی، حسیب اللہ خان، عباس آفریدی اور کامران غلام ڈی کیٹیگری کا حصہ ہیں۔

واضح رہے اس بار 25 کھلاڑیوں کو سینٹرل کانٹریکٹ آفر کیا گیا ہے جبکہ گزشتہ سال یہ تعداد 30 تھی۔ فاسٹ بائولر شاہین آفریدی گزشتہ سال کیٹگری اے میں شامل تھے اس بار ان کی تنزلی ہوئی ہے۔

سابق کپتان سرفراز احمد بھی سینٹرل کنٹریکٹ میں شامل نہیں ، پچھلے سینٹرل کنٹریکٹ میں بی کیٹگری کا حصہ امام الحق بھی نئے کنٹریکٹ سے محروم ہو گئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply