0

یوم سیاہ

مقبوضہ کشمیر پر بھارتی تسلط کے 77 سال مکمل ہو گئے، پاکستان سمیت دنیا بھر میں مقیم کشمیر بھارتی قبضے کیخلاف آج یوم سیاہ منا رہے ہیں۔

یوم سیاہ کے موقع پر مقبوضہ کشمیر اور اسلام آباد سمیت مختلف شہروں میں احتجاجی مظاہر کئے گئے اور ریلیاں نکالی گئیں۔ اسلام آباد میں  وزارت امور کشمیر کی جانب سے احتجاجی ریلی کا اہتمام کیا گیا ، ریلی کے شرکاء نے دفتر خارجہ سے ڈی چوک تک مارچ کیا۔

ریلی میں لبریشن سیل، حریت کانفرنس کے رہنماؤں کے علاوہ وزارت اطلاعات اور وزارت خارجہ کے افسران کے علاوہ شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ، شرکاء نے بھارت کیخلاف نعرے بازی کی۔

یاد رہے یومِ سیاہ ہر سال 27 اکتوبر کو منایا جاتا ہے تاکہ دنیا کو یہ پیغام دیا جا سکے کہ کشمیری عوام بھارتی تسلط کو کبھی قبول نہیں کریں گے۔

 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply