0

کرکٹ ٹی وی پر دیکھی جانیوالی واحد اسپورٹس، محسن نقوی نے اسے تباہ کردیا، عمران

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور ‏سابق وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے کہا ہے کہ ایک سفارشی محسن نقوی کو لایا گیا جس نے کرکٹ تباہ کردی ہے۔

اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بانی پی ٹی آئی نے بنگلہ دیش کے خلاف پاکستان کی بدترین شکست پر اظہار خیال کیا۔ انہوں نے کہا کہ کرکٹ واحد سپورٹس ہے جو پاکستان میں ٹی وی پر دیکھی جاتی ہے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی نے کرکٹ کو تباہ کردیا ہے۔ ورلڈ کپ میں ہم پہلی 4 اور ٹی ٹوئنٹی کی 8 ٹیموں میں نہیں آئے، کل بنگلہ دیش سے بھی ہار کر نئی تاریخ رقم کردی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ‘محسن نقوی کے پیچھے طاقتور ہیں، ملک کا سب سے بڑا فراڈ الیکشن محسن نقوی نے کروایا۔ اس کی قابلیت کیا ہے، کرکٹ کو بھی تباہ کرچکا ہے۔’

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply