0

سابق وفاقی وزیر اکرم درانی کیخلاف انکوائری شروع، 30 جولائی کو طلب

سابق وفاقی وزیربرائے ہاؤسنگ اینڈ ورکس اکرم درانی کیخلاف ایف آئی اے میں کرپشن انکوائری شروع کر دی گئی۔

ہم انویسٹی گیشن ٹیم کے تحقیقات کے مطابق ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل نے اکرم درانی کو 30 جولائی کو طلب کرلیا ہے ، کرپشن انکوائری نیب سے ایف آئی اے کو بھجوائی گئی ہےجس میں اکرم درانی پرپاک پی ڈبلیومیں غیرقانونی بھرتیوں کا الزام ہے۔

نیب نے سابق وفاقی وزیرکیخلاف ہاوسنگ اینڈ ورکس ، پاک پی ڈبلیوکے امور میں اختیارات کا غلط استعمال اور فنڈز میں خرد برد کے الزام میں تحقیقات شروع کی تھی۔

اس حوالے سے سابق وفاقی وزیر کے بیٹے زاہد درانی نے ہم نیوز کو موقف دیتے ہوئے کہا کہ نیب اور عدالت اس کیس پہلے دیکھ چکی ہے، سیاسی کیس بنایا جارہا ہے، نیب ان بھرتیوں کی پہلے ہی تحقیق کرچکا ہے جس میں انہیں کچھ نہیں ملا ہے۔

انکا کہنا تھا کہ تمام الزامات چھوٹے ہیں، کوئی بنیاد نہیں ہے ، اکرم خان درانی کی طبیعت ناساز ہے ان کی جگہ عدالت میں وکیل پیش ہونگے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply