0

تمام سرکاری و نیم سرکاری اداروں میں مفت بجلی کی سہولت ختم کرنے کی تجویز

تمام سرکاری و نیم سرکاری اداروں میں مفت بجلی کی سہولت ختم کرنے کی تجویز دے دی گئی۔

ذرائع انرجی ڈویژن نے کہا ہے کہ وزارت انرجی میں ایمرجنسی پلان پر کام کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق سرکاری و نیم سرکاری اداروں میں مفت بجلی ختم کرنے کے ساتھ ساتھ بیورو کریٹس، ججز، پارلمینٹرین سمیت سب کی مفت بجلی کی سہولت ختم کرنے کی تجویز بھی زیر غور ہے۔

دوسرے مرحلے میں مفت پیٹرول کی سہولت بھی واپس لینے پر غور کیا جا رہا ہے، ذرائع انرجی ڈویژن کے مطابق صرف انڈسٹری اور کاروبار کو جائز سہولتیں دی جائیں گی۔

ذرائع کے مطابق فیکٹریوں میں ایم ڈی آئی چارجز کو کم کرنے کی تجویز بھی زیر غور ہے،اوگرا اور نیپرا کی کارکردگی بھی جانچنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply