پی ٹی آئی کی سوشل میڈیا پر اداروں کے خلاف منظم مہم کی تحقیقات کیلئے 5 رکنی جے آئی ٹی تشکیل دے دی گئی۔
ذرائع کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے 5 رکنی تحقیقاتی کمیٹی کی منظوری دی۔ آئی جی اسلام آباد جے آئی ٹی کی سربراہی کریں گے۔
ڈائریکٹر ایف آئی اے سائبر کرائم، ایف آئی اے کے انسداد دہشتگردی ونگ کے ڈائریکٹر، اسلام آباد کے ڈی آئی جی انویسٹی گیشن اور اسلام آباد سی ٹی ڈی کے ایس ایس پی کمیٹی کے ممبر ہوں گے۔
جے آئی ٹی موصول ہونے والے مواد کو مدنظر رکھتے ہوئے ریاست کے خلاف منظم مہم کی تحقیقات کرے گی۔
خیال رہے کہ چند روز قبل پی ٹی آئی کے مرکزی دفتر اسلام آباد میں قائم ڈیجیٹل میڈیا سیل کے مرکزی دفتر پر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے شواہد کی بنیاد پر چھاپہ مارا تھا۔









