0

ادارے نیوٹرل ہو جائیں ، وفاق سے صوبے کا پیسہ نکلوا کر رہوں گا ، علی امین گنڈا پور

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ اداروں سے درخواست ہے کہ نیوٹرل ہو جائیں ، صوبے کی تمام ضروریات کو پورا کریں گے، وفاقی حکومت سے پیسہ نکلوا کر رہوں گا۔

مردان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی امین گنڈاپور نے کہا کہ بہت سارے پراجیکٹ ہماری حکومت میں شروع ہوئے، فیصلہ کیا ہے پہلے تمام پراجیکٹ کو مکمل کیا جائے پھر نئے پراجیکٹ شروع کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے600 پراجیکٹ ہیں جو ہم مکمل کرنے جا رہے ہیں، بنیادی کاموں پر فوکس کرکے عوام کے مسائل کو حل کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے کبھی اقتدار کی سیاست نہیں کی، ایپکس کمیٹی میں سب کی موجودگی میں فیصلے ہوئے، ہمارے دور میں پٹرول کی قیمت بہت کم تھی، معاشی حوالے سے ملک کے حالات اچھے نہیں ، ہمارا بجٹ ٹیکس فری اور فلاحی ہے ، غریب آدمی کیلئے منصوبے لارہے ہیں۔

انہوں نے  کہا کہ ہمیں اپنے اندر برداشت پیدا کرنی ہے، پولیس میں ہمارا یا آپ کا بھائی ہے، ٹریفک پولیس سے درخواست ہے غریب کا چالان مت کریں، بڑی گاڑی رکھنے والے کو زیادہ چالان ہونا چاہیے.

علی امین گنڈاپور نے کہا کہ دہشتگردی کے باوجود پولیس کے جوان بہترین کام کر رہے ہیں، شہدا کے پیکج کے حوالے سے معاملات اسمبلی میں پیش کریں گے۔ پولیو ورکرز، پولیس ،اساتذہ  شہداء کے لواحقین کو پلاٹ دیں گے۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ ایک لاکھ لوگوں کو سولر سسٹم فراہم کر رہے ہیں، 50 ہزار افراد کو فری سولر سسٹم دیں گے۔  یونیورسٹی وہاں بننے کی ضرورت ہے جہاں ضرورت ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply