0

خارجی نور ولی

 تحقیقاتی اداروں نے خارجی نور ولی محسود اور احمد حسین عرف غٹ حاجی کی منظر عام پر آنے والی فون کال پر قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔

تحقیقاتی اداروں کا کہنا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کال کا فارنزک ٹیسٹ کروایا ، جس سے ثابت ہو گیا کہ آواز خارجی نور ولی محسود اور احمد حسین کی ہے۔

واضح رہے کہ فون کال میں نور ولی محسود احمد حسین کو اسکولوں اور اسپتالوں پر حملوں کی ہدایات دے رہا ہے ، نور ولی محسود کی جانب سے ہدایات پر عمل درآمد کرتے ہوئے میر علی میں گرلز اسکول کو اڑا دیا گیا جبکہ ٹانک سے تعلق رکھنے والے ضعیف ٹیچر کو بھی قتل کیا گیا۔

تحقیقاتی اداروں کا کہنا ہے کہ دہشتگردی میں ملوث عناصر کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply