0

ملک میں مزید بارشوں کی پیشگوئی

اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں مزید بارشوں کی پیشگوئی کر دی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بحیرہ عرب سے مون سون ہوائیں 27 جولائی کی رات سے ملک کے بالائی حصوں میں داخل ہوں گی۔

مون سون ہوائیں 29 جولائی سے وسطی اور جنوبی حصوں تک پھیلنے کا امکان ہے۔ جس کے زیراثر ملک بھر میں 27 جولائی کی رات سے 31 جولائی تک گرج چمک کے ساتھ بارشیں متوقع ہیں۔

دوسری جانب کراچی سمیت سندھ کے دیگر اضلاع میں موسم شدید گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔ 29 اور 30 جولائی کو کراچی سمیت دیگر مقامات میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے بارش متوقع ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی، حیدرآباد، مٹھی، سانگھڑ، عمرکوٹ، تھر پارکر، میر پور خاص ، ٹھٹھہ، سجاول، بدین، سکھر، لاڑکانہ، جیکب آباد، شہید بینظیر آباد اور دادو میں وقفے وقفے سے بارشیں ہو سکتی ہیں۔ ادارے کی جانب سے متعلقہ اداروں کو بھی الرٹ کر دیا۔

موسلا دھار بارش سے ملک کے نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے۔ شدید بارشوں کے باعث لینڈ سلائیڈنگ اور طغیانی کا بھی اندیشہ ظاہر کیا جا رہا جبکہ متعلقہ ادارے کو کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے نمٹنے کے لیے پیشگی انتظامات کی ہدایت کر دی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply