0

پنجاب بار کونسل کی آج صوبے بھر میں ہڑتال

لاہور: پنجاب بار کونسل نے آج صوبے بھر میں ہڑتال کی کال دے دی۔

پنجاب بار کونسل نے صوبے کے وکلا سے آج عدالتوں میں پیش نہ ہونے کا مطالبہ کر دیا۔

بار کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ سیاسی پارٹیز کے نمائندگان اور وکلاء کی گرفتاریوں کا سلسلہ بند کیا جائے۔ لاہور میں سول عدالتوں کی تقسیم کا نوٹیفکیشن فوری واپس لیا جائے۔

پنجاب بار کونسل نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت کورٹ فیس کے اضافے کو فوری واپس لے۔ پنجاب پولیس نے صوبے کو پولیس اسٹیٹ بنا رکھا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 

بار کے رہنماؤں نے کہا کہ پولیس عدالتی احکامات کی کھلم کھلا خلاف ورزی کر رہی ہے۔ حکومت مہنگائی اور لاء اینڈ آرڈر کی صورتحال کنٹرول کرنے میں ناکام ہو چکی ہے۔

وکلا رہنماؤں نے کہا کہ حکومت آئے روز ٹیکسز لگانا اور بجلی کے بلوں میں اضافے سے عوام کا خون چوسنے میں مصروف ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply