0

بجلی فی یونٹ 3 روپے41 پیسے مہنگی ہونے کا امکان

بجلی فی یونٹ 3روپے41پیسے مہنگی ہونے کا امکان ہے۔

نیپرا (آج) جمعہ کو بجلی مہنگی کرنے کی درخواست پر سماعت کرے گا۔ سی پی پی اے نے بجلی کی قیمت میں اضافے کی درخواست جمع کرا رکھی ہے۔

سی پی پی اے نے اضافہ مئی کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مانگا ہے۔

سی پی پی اے نے بتایا کہ گزشتہ ماہ 12ارب 26 کروڑ 70لاکھ یونٹس بجلی پیدا ہوئی،بجلی کی پیداواری لاگت 9روپے 12پیسے فی یونٹ رہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply