0

مطالبات زر کی منظوری کا عمل مکمل ،قومی اسمبلی کل وفاقی بجٹ کی منظوری دیگی

قومی اسمبلی میں مطالبات زر کی منظوری کا عمل مکمل ہوگیا۔

قومی اسمبلی سے 8ہزار883 ارب روپے سے زائد مالیت کےمطالبات زر منظور کئے گئے،قومی اسمبلی سے 40وزارتوں، ڈویژنز اور اداروں کے 133 مطالبات زر منظورہوئے۔

7وزارتوں اور ڈویژنز کے مطالبات زر پر اپوزیشن کی کٹوتی کی تحاریک مسترد کردی گئیں،قانون و انصاف ڈویژن کے 15 ارب 62 کروڑ روپے سے زائد کے 3 مطالبات زر منظور ہوئے۔

قومی اسمبلی کا اجلاس جمعے کی صبح 11 بجے تک ملتوی کردیا گیاقومی اسمبلی کل وفاقی بجٹ اور فنانس بل کی منظوری دے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply