پنجاب پولیس کے سفارشی ڈی پی اوز کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق ڈی پی اوز کو اب کارکردگی کی بنیاد پر جانچا جائے گا،ڈی پی اوز کو کارکردگی کی بنیاد پر کیٹگریز میں تقسیم کیا جائے گا،ماہانہ کارکردگی کی بنیاد پر پنجاب پولیس کے تمام اضلاع میں تعینات ڈی پی اوز کی کیٹگریز بنیں گی۔
ڈی پی اوز کو اے ،بی سی اور ڈی کیٹگریز میں تقسیم کیا جائے گا،اے اور بی کیٹگریز میں فائل کرنے والے ڈی پی اوز اپنے اضلاع میں تعینات رہیں گے۔
سی اور ڈی کیٹگریز میں آنے والے ڈی پی اوز کو عہدے سے ہٹا کر انکی جگہ نئے ڈی پی اوز کو تعینات کیا جائے گا
،کیٹگریز افسران کی ماہانہ کارکردگی کی رپورٹ پر بنیں گی،کارکردگی کی رپورٹس حساس اداروں سے بھی لی جائے گی۔