0

بجلی مزید 3 روپے 41 پیسے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان

مہنگائی سے پریشان بجلی صارفین پرمزید بوجھ ڈالنے کی تیاریاں، بجلی مزید 3 روپے 41 پیسے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان ہے۔

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی کل جمعہ کو بجلی مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر سماعت کرے گا،سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے بجلی کی قیمت میں اضافے کی درخواست جمع کرا رکھی ہے۔

سی پی پی اے نے بجلی کی قیمت میں اضافہ مئی کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مانگ رکھا ہے، تاہم نیپرا بجلی کی قیمت میں اضافے کی سماعت کے بعد فیصلہ کرے گا۔

سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کا کہنا تھا کہ گزشتہ ماہ 12ارب 26 کروڑ 70 لاکھ یونٹس بجلی پیدا ہوئی جبکہ بجلی کی پیداواری لاگت 9 روپے 12 پیسے فی یونٹ رہی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply