0

اسلام آباد سمیت مختلف شہروں میں بارش کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات نے اسلام آباد سمیت مختلف شہروں میں بارش کی پیشگوئی کی ہے۔

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے تاہم کشمیر، گلگت بلتستان، شمال مشرقی پنجاب، بالائی خیبر پختونخوا، خطہ پوٹھوہار، اسلام آباد میں چند مقامات پر آندھی و جھکڑ چلنے اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

شام یا رات کے دوران جنوب مشرقی، زیر یں سندھ، جنوبی پنجاب، زیریں خیبر پختونخوااور شمال مشرقی، جنوبی بلوچستان میں بھی چند مقامات پر آندھی/جھکڑ چلنے اورگرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کا امکان ہے۔

اسلام آباد اور گر دو نواح میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ رات کے اوقات میں ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش ہونے کا امکان ہے۔

پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اورمرطوب رہے گا تاہم مری، گلیات، راولپنڈی، جہلم، اٹک، چکوال، تلہ گنگ، میانوالی، سرگودھا، خوشاب، حافظ آباد، گجرانوالہ، گجرات، نارووال، سیالکوٹ، وزیرآباد، منڈی بہاؤالدین، لاہور، ڈیرہ غازی خان، بہاولنگر اور بہاولپور میں ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش ہونے کی توقع ہے۔

خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا تاہم کوہاٹ، کرک، بنوں، ٹانک، وزیرستان، چترال، دیر، سوات، ایبٹ آباد، بالاکوٹ، مانسہرہ، کوہستان، شانگلہ، بٹگرام، خیبر، باجوڑاور کرم میں چند مقامات پر آندھی چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا تاہم شام/رات میں ژوب، موسیٰ خیل، شیرانی، سبی، جھل مگسی، با رکھان، ڈیرہ بگٹی، خضدار، قلات، آواران، لسبیلہ اور گرد و نواح میں آندھی /جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پربارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم شدید گرم جبکہ ساحلی علاقوں میں گرم اور مرطوب رہے گا تاہم شام/رات میں مٹھی، تھرپارکر، عمر کوٹ، سانگھڑ، میرپور خاص، بدین، کراچی، حیدرآباد، ٹھٹھہ، سجاول اور پڈ عیدن میں جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کا امکان ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply