سابق وزیر داخلہ اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ یہ حکومت عوام کو بجلی کہ ننگی تاروں پر لٹکانے آئی ہے۔
اسلام آباد کہچری میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کشمیر کے بعد اب خیبرپختونخوا اور بلوچستان کے حالات بھی خراب ہیں۔ جب چور چوکیدار بن جائے اور گھوڑے گدھے اسمبلیوں میں آجائیں تو اُس ملک کا اللہ ہی حافظ ہے۔
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ میں نے آج آپکو اپنا بجلی کا دل دکھانا ہے، میرا بجلی کا بل 1 لاکھ 68 ہزار آیا ہے۔ میری مارکیٹ کے 18 دکاندار دکان چھوڑ کر چلے گئے ہیں۔ 31 ہزار تنخواہ اور 29 ہزار بجلی کا بل ہے۔
سابق وزیر نے کہا کہ حکومت اپنے کیسز معاف کروانے اور عوام کو بجلی کہ ننگی تاروں پر لٹکانے آئی ہے۔ حکومت بتائے کسی نے انہیں 5 ڈالر بھی دیے ہیں؟ نکما بجٹ پیش کرنے والے حکومت کو گھر بھیجا جائے۔
انہوں نے مزید کہا کہ مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف اگلے مہینے کے آخر میں اپنا بیانیہ بدلے گا۔