0

پشاور میں فائرنگ، 4 افراد ہلاک، 3 زخمی

پشاور: خیبر پختونخوا کے مرکزی شہر پشاور میں فائرنگ سے 4 افراد ہلاک اور 3 زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ پشاور کے نواحی علاقے نحقی میں پیش آیا۔ جہاں دو فریقین کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

ایک گروپ نے مخالف فریق کے حجرے پر حملہ کر کے فائرنگ کی۔ فریقین کے درمیان پلاٹ کا تنازع چل رہا تھا۔ پولیس نے واقعے کی تفتیش شروع کر دی۔

یہ بھی پڑھیں: 

پولیس کے مطابق دو طرفہ فائرنگ میں زخمی ہونے والے افراد کو لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

پولیس نے علاقے کی ناکہ بندی کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply