نیومری کے علاقہ پتریاٹہ کے مدرسہ میں باسی چاول کھانے سے 36 طلباء ہسپتال پہنچ گئے۔
اطلاع ملنے پر ریسکیو1122 کی امدادی ٹیمیں نیومری پہنچ گئیں،مدرسہ نورالاسلام کے 36 طلباء کوتحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال مری منتقل کردیاگیا ہے۔
بچوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی جارہی ہے،طلباء کی حالت خطرے سے باہر ہے۔