0

حیدرآباد سلنڈر دھماکے میں27افرادکی ہلاکت کے بعد حکومت سندھ کا بڑا فیصلہ

حیدرآباد سلنڈر دھماکے میں27افرادکی ہلاکت کے بعد حکومت سندھ کا بڑا فیصلہ سامنے آیا ہے۔

سندھ بھرکےڈپٹی کمشنرزکوغیرقانونی ایل این جی اور ایل پی جی دکانوں کیخلاف کارروائی کا حکم دیدیا گیا ہے۔

محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے صوبہ بھر کے تمام ڈپٹی کمشنرز کو مراسلہ جاری کیا گیا ہے جس میں غیر قانونی ایل این جی اور ایل پی جی دکانوں کو فوری طور پر شہروں سے باہر منتقل کرنے کا کہا گیا ہے۔

مراسلے میں مزید کہا گیا ہے کہ ایل این جی اور ایل پی جی کی دکانوں کی انسپکشن کرکےغیر معیاری سلنڈرز ضبط کئے جائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply