0

جیپ کھائی میں جاگری،خواتین و بچوں سمیت ایک ہی خاندان کے 8 افراد جاں بحق

شانگلہ میں جیپ کھائی میں گرنے سے خواتین اور بچوں سمیت 8 افراد جاں بحق ہوگئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے کا شکار ہونیوالی جیپ بیلے بابا سے پاگوڑئی جارہی تھی، حادثے میں جاں بحق ہونیوالوں کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔ جاں بحق ہونے والےافراد کی لاشوں کو ڈسٹرکٹ ہسپتال الپوری منتقل کردیا گیا۔

دریں اثناء وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان و سیفران انجینئر امیر مقام نے شانگلہ کے علاقے کس پاگوڑی میں جیپ کے المناک حادثے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ، وفاقی وزیر نے ڈپٹی کمشنرڈی پی او اور ایم ایس الپورئی ہسپتال کو زخمیوں کو ہر ممکن مدد فراہم کرنے کی ہدایت کی۔

انجینئر امیر مقام نے متاثرین سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے کہا کہ مشکل کی گھڑی میں سوگوار خاندانوں کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔ وفاقی وزیر نے دعا دی اللہ تعالی مرحومین کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے۔ انہوں نے کہا کہ اللہ پاک زخمیوں کو جلد از جلد صحت یاب کرے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply