0

کسٹمز کے بنیادی فنکشنز کی بزنس پراسسنگ میپنگ مکمل

پاکستان کسٹمزنے ورلڈ بینک کے مالی تعاون سے شروع پراجیکٹ میں اہم پیش رفت حاصل کرلی۔

ایف بی آر کے مطابق عالمی بینک کے مالی تعاون سے کسٹمز کے بنیادی فنکشنز کی بزنس پراسسنگ میپنگ مکمل کر لی گئی ہے۔

مقامی طورپر تیار کردہ WeBOC سسٹم ایف بی آر کو سالانہ ہدف کے 45 فیصد سے بھی زیادہ محصولات جمع کرنے کے قابل بناتا ہے،اس سسٹم کی بدولت درآمدات برآمدات اور ٹرانزٹ ٹریڈ کو پیپر لیس ماحول میں ہینڈل کیا جاتاہے۔

پاکستان کسٹمز بڑھتی ہوئی سرحد پار تجارت اور ٹرانزٹ سپلائی چین کی عالمگیریت اور نئی ٹیکنالوجیز کے چیلنجز سے آگاہ ہے،پاکستان کسٹمز کا روایتی کردار اب تجارتی سہولت کاری،علاقائی روابط،بارڈر کنٹرول اور اقتصادی ترقی میں تبدیل ہو رہا ہے۔

ایف بی آر کا کہنا ہے منصوبے کے اگلے مرحلے میں میپنگ کے عمل کو عالمی معیارات کے مطابق ری ڈیزائن کیا جائے گا،یہ منصوبہ پاکستان کسٹمز کو مکمل طور پر ڈیجیٹائز کرنے اور آپریشنل ماڈل کوازسر نو ترتیب دے گا۔

رسک مینجمنٹ اور کلیئرنس کے بعد آڈٹ کی صلاحیت کی اپ گریڈیشن سے وسائل کا رخ زیادہ اہم کاموں کی طرف موڑا جا سکے گا،اس منصوبہ میں جدید ترین ہائپر آٹو میشن ٹولز کی تنصیب شامل ہے۔

کسٹمز کے نئے جامع ڈیجیٹل سسٹم سے کاروبار کرنے میں آسانیاں مہیا کی جا سکیں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply