وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس کل طلب کر لیا گیا ہے۔
وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس کا 12 نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا ہے جس کے مطابق کابینہ اجلاس میں ملک کی مجموعی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا جائے گا۔
پاکستان اور سعودی عرب کے مابین مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کی توثیق کی جائے گی،وزارت سمندر پار پاکستانیز کا ایجنڈا بھی زیر غور آئے گا۔
پاکستان کے رومانیہ اور جرمنی کے ساتھ معاہدوں کی توثیق کی جائے گی،حج 2024 کے لئے سپانسر اسکیم میں رعایت دینے کی منظوری دی جائے گی۔
ذرائع کا کہنا ہے وفاقی کابینہ اجلاس میں وزیراعظم یوم تکبیر پر خصوصی پیغام دینگے۔