0

’’سیچویشن روم‘‘ میں شرکا نے مودی حکومت اور بھارتی میڈیا کو آئینہ دکھا دیا

سینئر صحافی اور تجزیہ کار مزمل سہروری کا کہنا ہے کہ پہلگام واقعے کےبعد  مسئلہ کشمیر عالمی سطح پر ایک مرتبہ پھر ابھر کر سامنے آیا ہے۔دنیا میں سب نے مقبوضہ کشمیر کی متنازعہ حیثیت کو تسلیم کیا ہے،آپ ٹرمپ کا بیان دیکھ لیں،یواین سکیورٹی کونسل کی قرارداد سب کے سامنے ہے ۔

پہلگام واقعے کی دنیا نے مذمت کی ہے ، پاکستان نے بھی واقعے پر افسوس کا اظہار کیا ہے،ہم کوئی اس کا جشن نہیں منا رہے ،حالانکہ جعفر ایکسپریس حملے کے وقت پورا بھارت جشن منارہا تھا۔

پاکستانی میڈیا نے بھارتی پروپیگنڈے کا بھرپور جواب دیا ہے ، احمد حسن العرابی ہمارے ہیرو ہیں،ان کے بعد بھارتی میڈیا نے پاکستانی تجزیہ کاروں کو لینا بھی بند کردیا ہے۔

پروگرام میں شریک سینیئر سیاستدان دانیال عزیز کا کہنا تھا کہ بھارت کے کالے کھیل کھل کر سامنے آرہے ہیں،بھارت اپنے مقاصد حاصل کرنے کیلئے کسی حد تک بھی جانے کو تیار ہے اور یہی ان کا شیوہ بھی رہا ہے۔

مودی حکومت میں بھارت میں تمام اقلیتوں کا ستیا ناس کیا جارہاہے،سیاحوں کے ریپ آئے دن سننے کو ملتے ہیں،مودی کا مائنڈ سیٹ پہلے ایک صوبے تک محدود تھا اب پورے بھارت میں یہ مائنڈ سیٹ پھیلا دیا ہے۔

پروگرام میں شریک سابق سیکرٹری خارجہ شمشاد احمد خان کا کہنا تھا کہ سلامتی کونسل میں جو کچھ ہوا اس میں پاکستانی وزارت خارجہ نے اہم کردار ادا کیا۔

ماضی میں بھی جب بل کلنٹن بھارت آئے تو وہاں کی حکومت نے اسی طرح کا فالس فلیگ آپریشن کیا تھا،اس کے بعد بھی اس قسم کے آپریشنز کئے گئے ،حملوں کا الزام پاکستان پر عائد کیا گیا،پلاننگ کے تحت بھارتی پارلیمنٹ پر حملہ کرایا  گیا۔

اس سب کے باوجود بل کلنٹن پاکستان آئے یہ اور بات ہے کہ انہوں نے بھارت میں چھ دن گزارے اور پاکستان میں چھ گھنٹے۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما رضا ہارون کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ پانی کو بنیادی حق ڈکلیئر کرچکا ہے،آپ 25 کروڑ عوام تو کیا ایک عام آدمی کو بھی اس سے محروم نہیں کرسکتے۔

بھارت کی جانب سے پانی روکنے سے ہیومن رائٹس کے مسائل پیدا ہونگے،یقیناً پاکستان اس پر سوچ و بچار کررہا ہوگا۔

تجزیہ کار احمد حسن العرابی کا کہنا تھا کہ بھارتی میڈیا کارٹون نیٹ ورک ہے ،عالمی میڈیا میں پاکستان کو نمائندگی کی ضرورت ہے۔

جنرل (ر) زاہد محمود کا پروگرام میں تجزیہ پیش کرتے ہوئے کہنا تھا کہ بھارت کی سیاست پاکستان کے گرد گھومتی ہے ، مسلمانوں کیخلاف نفرت بڑھی ہے ،پاکستانے بھرپور طریقے سے بھارت کو جواب دیا ہے۔

ہم ذمے دار نیوکلیئر ملک ہیں،بھارت ، اسرائیل کی پیروی کررہا ہے۔ہمسائیے کبھی تبدیل نہیں ہوسکتے ، انہوں نے بھی یہی رہنا ہے اور ہم نے بھی ۔

پروگرام میں شریک تجزیہ کار عابد سلہری کا کہنا تھا کہ ہمیں پیشگی انتظامات کرنا ہونگے، سردیوں میں ڈرائی سیزن ہوتا ہے ، ایسے میں بھارت کچھ بھی کرسکتا ہے.

ورلڈ بینک سفارتی دبائو تو ڈال سکتا ہے ،لیکن اپنے کسی فیصلے پر مسلط نہیں کراسکتا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply