0

پبلک اکاونٹس کمیٹی کےچیئرمین کامعاملہ،شبلی فرازاورشیرافضل مروت آمنےسامنے آگئے

پبلک اکاونٹس کمیٹی چیئرمین کے معاملے پر شبلی فرازاورشیرافضل مروت آمنےسامنے آگئے۔

اپوزیشن لیڈر ایوان بالا شبلی فراز نے کہا ہے کہ چیئرمین پبلک اکاونٹس کمیٹی پنجاب سے ہوناچاہیے، اس کے لئے سابق چیئرمین پی ٹی آئی نےصاحبزادہ حامد رضاکانام دیا ہے، تاہم اس معاملے سےمتعلق صورتحال ایک،2 دن تک مزید واضح ہوجائے گی۔

انکا کہنا تھا کہ چیئرمین پبلک اکاونٹس کمیٹی کے حوالے سے کنفیوژن اسپیکر کی جانب سے پیدا کی گئی ہے ۔

دوسری جانب شیر افضل مروت نے شبلی فراز سے بیان واپس لینے کا مطالبہ کر دیا ہے ، شیر افضل مروت نے کہا کہ شبلی فراز غلط بیانی کررہے ہیں،سابق چیئرمین پی ٹی آئی نےپبلک اکاونٹس کمیٹی کیلئے کسی اور کا نہیں بلکہ میرانام دیا ہے ۔

انکا کہنا تھا کہ شبلی فرازکےمطابق حامدرضاکانام دیاہےتویہ ان کی ذاتی خواہش ہے، سابق چیئرمین پی ٹی آئی نےکبھی حامدرضاکانام نہیں لیا۔

خیال رہے کہ چند روزپاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان نے سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضا کو چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کیلئے نامزد کردیاتھا۔ اس ضمن میں عمران خان نے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کو ہدایات جاری کیں تھیں۔

سابق وزیراعظم نے اس سے قبل شیرافضل مروت کو چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کیلیے نامزد کیا تھا تاہم حکومت نے شیر افضل مروت کے نام پر اعتراض کیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply